تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
27 اگست 2012
وقت اشاعت: 23:2

کراچی: فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں گیارہ افراد جاں بحق

اے آر وائی - کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں سیاسی کارکنان سمیت گیارہ افراد جان کی بازی ہار گئے۔ گزشتہ روز بلدیہ ٹاون میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا سیاسی جماعت کا کارکن اسپتال میں دم توڑگیا ۔ ایس آئی یو پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل ڈکیتی اور بھتہ خوری میں ملوث پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔



پولیس حکام کے مطابق اورنگی ٹاون پندرہ نمبر میں بنگلہ بازار کے قریب فائرنگ سے پیپلز پارٹی کا علاقائی عہدیدار شاہد بہاری اور کارکن شاکر جاں بحق ہوگئے ۔ کھارادر میں باکڑا ہوٹل کے باہر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں سیاسی کارکن سمیت تین افراد زخمی ہوگئے جن میں سے عمر خطاب اور ریحان احمد نامی شخص اسپتال میں دم توڑ گئے جبکہ محمد حسنین کو اسپتال مٰں طبی امدادد دی جارہی ہے ۔



لی مارکیٹ میں فائرنگ سے اے ایس آئی عابد خان اور کانسٹیبل کامران زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق دونوں اہلکار کرائم برانچ میں تعینات تھے ۔ گارڈن میں پولیس ہٰیڈکوارٹر کے قریب مسلح افراد نے فائرنگ کرکے بتیس سالہ سلطان نامی شخص کو قتل کردیا، ناظم آباد اورنگ آباد میں گھر سے خاتون کی پانچ روز پرانی لاش ملی، اسپتال زرائع کے مطابق مقتولہ کو تشدد کر کے ہلاک کیا گیا ۔ لانڈھی سے نوجوان کی لاش ملی جسے تین گولیاں مارکرقتل کیا گیا، ماڑی پور پرانا ٹرک اڈے کے قریب سے بھی ایک نوجوان کی بوری بند لاش ملی ہے جسے تشدد کے بعد قتل کیا گیا ،مقتولین کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے۔



منظور کالونی فرنیچر مارکیٹ میں چھریوں کے وار سے حسن نامی شخص جاں بحق ہوا ، ملیر کے علاقے میمن گوٹھ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے عرض محمد نامی شخص جاں بحق ہوگیا ۔ رات گئے سرجانی ٹاون میں فور ۔کے چورنگی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اشرف جاوید نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔ گذشتہ روز بلدیہ ٹاون رانگڑ محلہ میں فائرنگ سے زخمی سیاسی جماعت کا کارکن محمدرفیق اسپتال میں دوران علاج چل بسا ،سیاسی جماعت کے کارکنان کی ہلاکت اور زخمی ہونے کے بعد علاقے میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔



ایس آئی یو پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل ، ڈکیتی ، اور بھتہ خوری میں ملوث پانچ ملزمان نعمان رشید ، محمد عمران، عامر اقبال، ملک محمد عمران اور عدنان کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ایس آئی یو خرم وارث کے مطابق ملزمان تیس سے زائد کیسز میں پولیس کو مطلوب تھے ، ملزمان کے قبضے سے چار ٹی ٹی پستول اور ایک رپٰٹر برآمد ہوا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.