28 اگست 2012
وقت اشاعت: 10:54
کراچی: رات سے اب تک فائرنگ سے 5افراد ہلاک
اے آر وائی - کراچی میں رات سے اب تک فائرنگ کے واقعات میں پانچ افراد جان کی بازی ہارگئے،گذشتہ روز سیاسی کارکنان کی ہلاکت کے بعد اورنگی میں آج بھی کشدگی پائی جاتی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق رات گئے نیو کراچی کے علاقے فائیو جےمیں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے محمد اشرف نامی شخص جاں بحق ہوگیا،اس سے قبل لائینز ایرایا میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو نوجوان جاں بحق ہوگئے جن میں دانش اور فراز شامل ہیں، کورنگی ڈھائی نمبر کے قریب دوران ڈکیتی مذاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا،جہانگیر روڈ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا،بھنس کالونی کے قریب لیبر اسکوئر میں بھی فائرنگ کے واقع میں دو افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
گذشتہ روز اورنگی ٹاون بنگلہ بازار کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے پیپلز پارٹی کے علاقائی عہدیدار شاہد بہاری اور کارکن شاکر کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی واقعے کے باعث علاقے میں سخت کشیدگی پائی جاتی ہے کسی بھی قسم کی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے علاقے میں پولیس اور رینجرز کی نفری تعینات کردی گئی ہے۔