28 اگست 2012
وقت اشاعت: 11:14
پشاور:فائرنگ سے2پولیس اہلکاروں سمیت 3افرادجاں بحق
اے آر وائی - پشاور میں تھانہ بالا ماڑیں کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکاروں سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
پولیس کے مطابق اہلکار تھانہ بالا ماڑیں کی حدود میں کوہاٹ روڈ پر معمول کےگشت پر تھے کہ نامعلوم مسلح ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ جس کے نتیجے میں دو اہلکاروں سمیت ایک چوکیدار شدید زخمی ہو گیا۔
زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے تینوں افراد جاں بحق ہو گئے۔ واقع کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن بھی کیا گیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔ شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائن پشاور میں ادا کر دی گئی۔