تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
28 اگست 2012
وقت اشاعت: 11:33

کراچی میں بارش کےبعد چالیس سے زائد فیڈر ٹرپ

اے آر وائی - کراچی میں رات گئے ہونے والی ہلکی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا ، تاہم شہریوں کی خوشی کچھ زیادہ دیر نہ رہ سکی ،مختلف علاقوں میں بونداباندی کے بعد چالیس سے زائد فیڈرز ٹرپ ہونے سے کئی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔



محکمہ موسمیات کے مطابق رات گئے گلشن ،گلستان جوہر،صدر،گارڈن،لیاقت آباد،شاہرہ فیصل ،ناظم آباد،نارتھ کراچی ،کلفٹن،گزری،جمشید ٹاون سمیت مختلف علاقوں میں بوندابادی ہوئی جس کے بعد ان علاقوں کے فیڈر ٹرپ کرگئے،جس سے کئی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔



اطلاعات کے مطابق چالیس میں سے چند فیڈر کے علاوہ تمام فیڈرز بحال کرنے کا کام مکمل کر لیا گیا ہے ،بجلی کی بندش سے تمام رات مختلف علاقوں کے عوام ساری رات پریشانی میں گذارا کرتے رہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.