28 اگست 2012
وقت اشاعت: 12:1
لاہور:جائیدادکےتنازعہ پرایک خاتون اورایک نوجوان قتل
اے آر وائی - لاہور میں دو مختلف واقعات میں ایک خاتون اور ایک نوجوان کو جائیداد کے تنازعہ پر قتل کر دیا گیا ہے۔دونوں واقعات کے قاتل تاحال گرفتار نہیں ہو سکے۔
تھانہ رائے ونڈ سٹی کے علاقہ میں پچیس سالہ خاتون خالدہ بی بی کو اس کے دیور علی نے جائیداد کے تنازعہ پر تیز دھار آلے سے قتل کر دیا۔ مقتولہ چار بچوں کی ماں تھی۔لاش کو جناح ہسپتال کے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔تھانہ رائے ونڈ پولیس خاتون کے قاتل کو تاحال گرفتار نہیں کر سکی۔
لاہور میں ہی تھانہ مصری شاہ کے علاقہ میں بشارت نامی چچا نے جائیداد کے تنازعہ پر اپنے سترہ سالہ بھتیجے شیرازکو فائرنگ کر کے قتل کر دیا ۔مقتول کی لاش کو میو ہسپتال ڈیڈ ہاؤس منتقل کر دیا گیا ہے۔اس واقعہ کے بعد بھی قاتل کو تاحال پولیس گرفتار نہیں کر سکی۔