تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
28 اگست 2012
وقت اشاعت: 13:36

بدین: مبینہ نجی جیل سے 31 ہاری بازیاب

اے آر وائی - بدین میں عدالت کے حکم پر پولیس نے ٹنڈو باگو میں زمیندار کی نجی جیل پر چھاپہ مار کر اکتیس افراد بازیاب کرالئے، عدالت میں پیش کردیا گیا۔



زمیندار علی غلام اتھیلو کی نجی جیل سے بازیاب کرائے گئے ہاریوں میں سولہ بچے،سات خواتین اور آٹھ مرد ہیں۔ زمیندار ان افراد سے مشقت کروا کر اجرت نہیں دیتا تھا۔ زمیندار نے اے آروائی سے گفتگو کرتے ہوئے نجی جیل کی تردید کردی۔ اس کا مؤقف ہے یہ افراد ہاری تھے ان پر دس لاکھ کا قرض ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.