28 اگست 2012
وقت اشاعت: 14:32
کوئٹہ:سرکاری اسپتالوں کے او پی ڈیز بند،سائلین دربدر
اے آر وائی - کوئٹہ میں ڈاکٹروں کی ہڑتال ستائیسویں روز بھی جاری اور سرکاری ہسپتالوں کے او پی ڈیز بند ہیں جس کی وجہ سے سینکڑوں مریضوں کو آج بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
صوبائی حکومت کی جانب سے ڈاکٹروں کو ہڑتال کے خاتمے کے لئے دی جانے والی ڈیڈ لائن بھی کارآمد ثابت نہ ہوسکی ،ماہر نفسیات ڈاکٹر غلام رسول کی بازیابی کے لئے شروع کی جانے والی ہڑتال کا خاتمہ مغوی ڈاکٹر کی بازیابی کے بعد اب ڈاکٹروں نے تاوان کے لئے اداکی جانے والی رقم کی واپسی سے مشروط کردیا ہے۔
وزیر اعلی بلوچستان کی جانب سے اڑتالیس گھنٹی کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے باوجود کوئی پیشرفت نہ ہو سکی، ڈاکٹروں کی ہڑتال کی وجہ سے سول ہسپتال سمیت کوئٹہ کے چاروں سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے سینکڑوں مریضوں کوآج بھی مایوس لوٹنا پڑا۔