28 اگست 2012
وقت اشاعت: 16:19
سکھر: نایاب بلائنڈ ڈولفن ہلاک
اے آر وائی - دریائے سندھ میں پائی جانے والی دنیا کی نایاب نسل بلائنڈ ڈولفن مردہ حالت میں پائی گئی۔ دریائے سندھ میں لینس ڈاؤن برج کے مقام پر ایک نایاب بلائنڈ ڈولفن مردہ حالت میں پائی گئی جس کا قد چار فٹ جبکہ وزن چالیس کلو ہے۔
محکمہ وائلڈ لائف کے افسران کا کہنا تھا کہ پوسٹ مارٹم کے بعد ہلاکت کی سہی وجہ معلوم ہوسکے گی۔ واضح رہے کہ لینس ڈاؤن برج کے مقام پر گہرا پانی پایا جاتا ہے اس مقام پربلائنڈڈولفن کی ہلاکت تشویش ناک ہے۔