تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
28 اگست 2012
وقت اشاعت: 19:33

خادم اعلیٰ اسمبلی میں صرف 20 بار آئے

اے آر وائی - وزیر اعلٰی پنجاب اپنے چارسال اور دو ماہ پر مشتمل اقتدار کے دوران صرف بیس بار اسمبلی اجلاس میں شریک ہوئے اور وہ بھی خطاب کے لئے اسمبلی کا ماحول تو خراب ہوگا۔



پنجاب اسمبلی کا چالیسواں اجلاس ستائیس اگست سے جاری ہے جس میں جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کے لئے کمیشن کے نام دینے کے معاملے پر حکومتی اور اپوزیشن ارکان میں ٹھن گئی ہے۔ اسپیکر دوسرے روز بھی اجلاس نہ چلا سکے۔ اوربے بسی کے عالم میں اجلاس کو ملتوی کرنا پڑا۔



قائد حز ب اختلاف راجہ ریاض تو اپنی ٹیم کی رہنمائی کے لئے اجلاس میں اکثر موجود رہتے ہی ہیں ۔ لیکن قسم ہے کہ قائد ایوان وزیر اعلٰی پنجاب شہبا زشریف خود اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہوکر اپنے اراکین کی رہنمائی کریں۔ یہ کام رانا ثنا اللہ خان کے ذمے ہے۔



وزیراعلٰی پنجاب اپنے دوراقتدار میں ہونے والے پانچوں بجٹ اجلاسوں کے دوران توایوان میں آتے رہے لیکن باقی دنوں میں ارکان انہیں ڈھونڈتے ہی رہتے ہیں اور ایک محتاط اندازے کے مطابق چارسال دو ماہ کے اقتدار میں وزیراعلٰی صرف بیس مرتبہ ایوان میں آئے۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.