تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
28 اگست 2012
وقت اشاعت: 20:41

کراچی:فیکٹری کے گودام سے 11731 دستی بم برآمد

اے آر وائی - کراچی کے علاقے کورنگی میں میں سی آئی ڈی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے فیکٹری کے گودام سے 11731 دستی بم برآمد کرلئے ہیں۔ سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر سی آئی ڈی پولیس نے کاروائی کی اور اس سے پہلے بھی اسی مقام سے 31 ہزار دستی بم بر آمد کئے جاچکے ہیں۔



فیکٹری کے مالک نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی کہ اس کی فیکٹری سے 60 ہزار دستی بم غائب کرلئے گئے ہیں جس پر سی ائی ڈی پولیس نے کاروائی کی۔ ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم کے مطابق اب تک 42 ہزار سے زائد دستی بم قبضے میں لے لئے گئے ہیں اور اس کی رپورٹ کورٹ میں پیش کی جائے گی اور مزید بم بھی برآمد کر لئے جائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.