29 اگست 2012
وقت اشاعت: 11:57
کراچی میں بدامنی برقرار، 4 افراد جاں بحق
اے آر وائی - کراچی میں بدامنی برقرار ،رات بارہ بجے کے بعد فائرنگ اور تشدد کے تازہ واقعات میں 4 افراد جا ں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔ جمشید روڈ اور جہانگیر روڈ پر رینجرز نے ٹارگیٹڈ آپریشن کے دوران متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔
پولیس حکام کے مطابق اورنگی ٹاوٴن کے علاقے ایم پی آرکالونی سے نامعلوم خاتون کی لاش ملی ہے جسے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔رات گئے نیو کراچی سیکٹر فائیو جے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ناصر شوکت نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔مقتول سٹی وارڈن کا اہلکار تھا۔
اس سے قبل اورنگی ٹاون میں حیدر چوک کے قریب فائر نگ سے زخمی ہونے والا شخص جناح اسپتال میں دم توڑ گیا ۔کورنگی کراسنگ کے قریب سے ایک خاتون کی لاش ملی جس کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ بدھ کی صبح نارتھ کراچی میں گھر کے اندر ڈکیتی کی واردات کے دوران فائرنگ تین افراد زخمی ہوگئے جن میں باپ اور دو بیٹے شامل ہیں۔
لیاری موسی لین میں دوران ڈکیتی میں مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔
رات گئے جہانگیر روڈ اور جمشید روڈ اور اطراف میں پولیس اور رینجرز نے ٹارگیٹڈ آپریشن کر کے متعددافراد کو حراست میں لے لیا ہے۔فشری کے قریب نجی کمپنی میں گیس بھر جانے سے ایک شخص جاں اور ایک شخص کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔