تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
29 اگست 2012
وقت اشاعت: 12:9

کراچی : مارٹن کوارٹر میں رینجرز کا آپریشن، خواتین کا احتجاج

اے آر وائی - کراچی کے علاقے مارٹن کوارٹر میں رینجرز کے آپریشن کے خلاف خواتین نے مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا۔ مظاہرین نے حراست میں لیے گئے افراد کی رہائی کا مطالبہ کیا۔گزشتہ رات جہانگیر روڈ پر ایم کیو ایم کے کارکن کے قتل کے بعد ہنگامہ آرائی کے دوران ایک بس کو آگ لگا دی گئی جس کے بعد رینجرز نے علاقے میں ٹارگیٹڈ آپریشن کیا جس میں بیس سے زائد افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا گیا ہے ۔



مارٹن کوارٹر کے مکینوں نے رینجرز کے آپریشن کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا اور حراست میں لیے گئے افراد کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.