تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
29 اگست 2012
وقت اشاعت: 12:17

کراچی: ملیر میں لیاری گینگ کے تین ملزمان ہلاک

اے آر وائی - کراچی کے علاقے ملیرمیں پولیس مقابلے میں لیاری گینگ کے تین ملزم ہلاک ہوگئے۔ مچھرکالونی سے کالعدم تحریک طالبان کا دہشت گرد اور نیو کراچی سے مبینہ ٹارگٹ کلرپکڑاگیا۔ کورنگی میں پولیس نے گودام پرچھاپہ مارکر گیارہ ہزار سے زائد دستی بم برآمد کرلیے۔



ملیر جلبانی گوٹھ میں پولیس مقابلے میں تین ڈاکو مارے گئے۔ پولیس کے مطابق ایک موٹر سائیکل پر سوار تین افراد کو رکنے کا اشارہ کیاگیاجس پر ملزمان نے فائرنگ کر دی۔جوابی فائرنگ میں تینوں ہلاک ہوگئے۔پولیس کے مطابق ملزمان کا تعلق لیاری گینگ سے ہے اور وہ پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھے۔



مچھر کالونی سے سی آئی ڈی پولیس نے کالعدم تحریک طالبان کے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزم اسلام الدین عرف برکی گرفتاری کے وقت بھتہ لینے آیا تو پولیس نے اسے حراست میں لے لیا۔ملزم کے قبضے سے تین دستی بم اور کلاشکوف بھی برآمد کی گئی۔



کورنگی میں سی آئی ڈی پولیس نے کارروائی کر کے گودام سے گیارہ ہزار سے زائد دستی بم برآمد کرلیے۔اس سے پہلے بھی اسی مقام سے اکتیس ہزار دستی بم بر آمد کئے جا چکے ہیں۔ فیکٹری کے مالک نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دی تھی کہ اس کی فیکٹری سے ساٹھ ہزار دستی بم غائب کر لئے گئے جس پر پولیس نے کارروائی کی۔



ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم کے مطابق اب تک بیالیس ہزاربم قبضے میں لیے جاچکے ہیں۔ادھرپولیس نے نارتھ کراچی سے مبینہ ٹارگٹ کلرمرتضی علی عرف ساجد کو گرفتارکرلیا۔پولیس کے مطابق ملزم نے نارتھ کراچی میں ایک گھنٹے میں سیاسی کارکن سمیت آٹھ افرادکوقتل کیاتھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.