29 اگست 2012
وقت اشاعت: 12:37
راولپنڈی:کوٹلی ستیاں میں طالبہ سے زیادتی، 2ملزم گرفتار
اے آر وائی - راولپنڈی کے علاقے کوٹلی ستیاں میں بی اے کی طالبہ سے زیادتی کرنے والے دو ملزمان کو نشاندہی پر گرفتار کرلیاگیا۔ زیادتی کانشانہ بننے والی بیس سالہ لڑکی کی دوماہ بعدشادی تھی۔ خریداری کیلئے وہ کوٹلی ستیاں کے بازار گئی تھی۔زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی کے والد کے مطابق ملزمان انتہائی بااثرہیں جنہیں بچانے کیلئے ان پردباوٴ ڈالا جارہاہے۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے لڑکی کی نشاندہی پر دو ملزمان کو گرفتارکرلیا۔ متاثرہ لڑکی کے والد نے اے آر وائی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی بیٹی ایم اے کی تیاری کررہی تھی اوراس کی دو ماہ بعدشادی تھی۔ انہوں نے اے آر وائی نیوزکے ذریعے چیف جسٹس، صدر زرداری اور وزیراعظم راجہ پرویزاشرف، وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اورنوازشریف سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔