29 اگست 2012
وقت اشاعت: 13:23
پشاور موٹروے، ٹریفک حادثے میں5 افراد جاں بحق
اے آر وائی - پشاور موٹر وے پر راولپنڈی سے پشاور جانے والی وین برہان کے قریب کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی جس نے نتیجے میں پانچ افراد موقع پر جاں بحق جبکہ آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس اور امدادی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔جاں بحق افراد او زخمیوں کو صوابی اور مردان کے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا کیا گیا۔ مسافروین راولپنڈی سے پشاور جارہی تھی۔