29 اگست 2012
وقت اشاعت: 13:52
کو ہستان: شدت پسندوں کی فائرنگ،2 پولیس اہلکار زخمی
اے آر وائی - کو ہستان کے علاقہ پٹن میں شدت پسندوں کے حملہ میں زخمی ہونے والے دو پولیس اہلکاروں نو رنبی شاہ اور اسلم کو ایوب میڈیکل کمپلکس ایبٹ آباد منتقل کر دیا گیا۔ دونوں زخمی پولیس اہلکاروں پر شدت پسندگل حسن شاہ نے فائرنگ کر دی تھی۔ پٹن پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
زخمی اہلکاروں کے مطابق ملزم نے اس سے پہلے بھی ان پر قاتلانہ حملہ کیا تھا۔ ملزم کے خلاف تھانہ دوبیر میں بھی مقدمہ درج ہے۔ ڈی پی او کوہستان نے پولیس کو ملزمان کی فی الفور گرفتاری کا حکم دے دیا۔