29 اگست 2012
وقت اشاعت: 14:10
جہانیاں : ٹھٹھہ صادق آبادمیں کرنٹ لگنے سے 2 بھائی جاں بحق
اے آر وائی - جہانیاں کے نواحی علاقے ٹھٹھہ صادق آباد میں کرنٹ لگنے سے دو بھائی امجد اور عبدالمنان جاں بحق ہو گئے۔ ٹرانسفارمر میں فنی خرابی کے با عث کرنٹ نے پورے گاوٴں کولپیٹ میں لے لیا تھا۔
کرنٹ لگنے سے متعدد جانور بھی مرگئے۔ واقعے سے پورے علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ واپڈا اہل کار اطلا ع کے با وجود موقع پر نہ پہنچ سکے جس پراہل علاقہ کا واپڈا اہلکاروں کے خلاف شدید احتجاج کیا۔