29 اگست 2012
وقت اشاعت: 17:15
آئندہ چوبیس گھنٹو ں میں کراچی میں بارش کی پیشین گوئی
اے آر وائی - شہر قائد کے باسیوں کا انتظار ختم ہونے کو کیونکہ محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں کراچی میں بارش کی پیشین گوئی کردی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں وقفے وقفے سے کراچی سمیت حیدر آباد ڈویژن میں درمیانی درجے کی بارش کی پیشن گوئی کردی ہے جبکہ کراچی کا موسم بھی خوشگوار ہوگیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ توصیف عالم کے مطابق جنوب مشرقی سندھ کے علاقے مٹھی،عمرکوٹ، چھور سمیت دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی جبکہ بالائی سندھ کے علاقے سکھر ،خیر پور۔ لاڑکانہ۔ شکار پور سمیت دیگر علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔