تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
29 اگست 2012
وقت اشاعت: 17:50

صوبے میں امن کا قیام اولین ترجیح ہے،آئی جی ایف سی

اے آر وائی - آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل عبید اللہ خان نے کہا ہے کہ صوبے میں امن کا قیام ایف سی کی اولین ترجیح ہے۔ ڈیرہ بگٹی کے علاقے ٹوبہ خانی میں مستحقین میں نقد رقوم اور راشن کی تقسیم کے موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبے میں ترقی کے لئے امن پہلی شرط ہے اور امن وامان کے قیام کے لئے فرنٹیئر کور بلوچستان تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے۔



ان کا کہنا تھاکہ تعلیمی ترقی کے لئے ایف سی کے اقدامات سے کوئی انکار نہیں کرسکتا ایف سی امن وامان کے قیام کے ساتھ تعلیمی ترقی اور ضرورتمندوں کی مدد کو اپنا شعار سمجھتی ہے۔ آئی جی ایف سی کا کہنا تھا کہ صوبے کے عوام امن وامان کے قیام کے لئے فورسز سے تعاون کرکے اپنی آئندہ آنے والی نسلوں کا مستقبل محفوظ بنائیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.