29 اگست 2012
وقت اشاعت: 19:17
لاہو ر: کہیں تیز کہیں ہلکی بارش، موسم خوشگوار ہوگیا
اے آر وائی - لاہو رکے بعض علاقوں میں موسلا دھار بارش جبکہ کچھ علاقوں میں بوندا باندی ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ لاہور میں صبح سے ہی بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسہ جاری تھا دوپہر کے بعد شہر کو کالی گھٹاؤں نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
اقبال ٹاؤن ،ماڈل ٹاؤن اور شادمان کے علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی جبکہ کینال روڈ، گلبرگ،کینٹ اور دیگر علاقوں میں ہلکی بوندا باندی ہوئی،بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا،محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور شہر اور گردونواح میں مزید بارش کا امکان ہے۔