29 اگست 2012
وقت اشاعت: 20:6
لاہور:خاتون کی نعش پھینکتےہوئےرکشہ ڈرائیور ساتھی سمیت گرفتار
اے آر وائی - لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ پولیس نے پچاس سالہ نامعلوم خاتون کو مردہ حالت میں سڑک کنارے پھینکے والے رکشہ ڈرائیور اور اس کے ساتھی کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق رکشہ ڈرائیور گل خان اور اسکا ساتھی چھما نامعلوم خاتون کو مردہ حالت میں پھینک کرفرار ہونے لگے تو وہاں گشت پر موجود پولیس اہلکاروں نے انہیں گرفتار کرلیا۔
پولیس نے لاش مردہ خانے جمع کرادی ہے دوران تفتیش ملزمان نے بتایا کہ انہیں یہ لاش انچارج چوکی ریلوے پولیس شاہدرہ رحمت نے یہاں پھینکے کے لیے کہا تھا۔ رکشہ ڈرائیور کے مطابق اسے 120روپے کرایہ دیا گیا جبکہ دوسرا ملزم چھما چوکی انچارج کا گھریلو ملازم ہے۔
پولیس نے اے ایس آئی سمیت گرفتار دو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ ایس پی سٹی کے مطابق خاتون ٹریفک حادثہ میں ہلاک ہوئی ہے تاہم اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے۔