30 اگست 2012
وقت اشاعت: 10:43
ملتان :10 سالہ بچی گھرمالکان کے تشدد سے دم توڑ گئی
اے آر وائی - ملتان میں گھر میں کام کرنے والی دس سالہ ملازمہ گھرمالکان کے مبینہ تشدد سے اسپتال میں دم توڑگئی۔ ملتان کی وحدت کالونی کے رہائشی ڈاکٹر عنایت کے گھر پر کام کرنے والی دس سالہ صغراں بی بی کومبینہ طور پرکسی غلطی پراس قدر تشدد کیاگیاکہ اس کی حالت غیرہوگئی اوراس کی سانسیں رکنے لگیں جس پراسے تشویشناک حالت میں نشتراسپتال پہنچایاگیامگروہ علاج کے دوران ہی دم توڑگئی۔
اہل علاقہ کے مطابق معصوم بچی کو ڈاکٹر عنایت کی اہلیہ نے کام نہ کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا اور اسپتال میں دم توڑنے پربااثرافرادنے اس کا پوسٹ مارٹم بھی نہیں ہونے دیا تاہم تھانہ کینٹ پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کا میڈیکل کروایا جارہا ہے۔ رپورٹ آنے پر موثر کاروائی کی جائے گی۔
شجاع آباد میں بچی کے والدین کوواقعے کی اطلاع کردی گئی ہے۔ پولیس نے تاحال ملزمان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔