تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
30 اگست 2012
وقت اشاعت: 11:49

لاہور:قتل اور ڈکیتی میں مطلوب دواشتہاری گرفتار

اے آر وائی - لاہور میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب دو اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ تھانہ گرین ٹاوٴن پولیس کے مطابق رضوان اور شبیر نامی دو ڈکیت پولیس کو قتل اور ڈکیتی کی متعددوارداتوں میں مطلوب تھے۔



پولیس نے اطلاع ملنے پر شبیر کو مانگامنڈی جبکہ رضوان کو گرین ٹاوٴن کے علاقے سے گرفتار کیا۔پولیس نے دونوں مجرموں کو حوالات میں بند کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.