تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
30 اگست 2012
وقت اشاعت: 12:0

کراچی ، فائرنگ سے مزید 2 افراد جاں بحق

اے آر وائی - کراچی میں قتل و غارت گری کا سلسلہ جاری ہے۔ رات سے اب تک فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں مزید دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ امن و امان کی صورتحال پرایم کیو ایم نے رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔



پولیس کے مطابق ماڑی پور روڈ پر واقع کراوٴن سینما کے قریب سے ایک تشددزدہ لاش ملی۔ لیاری مرزا آدم خان روڈ پر فائرنگ سے آصف جاں بحق ہوگیا۔



گزشتہ روز ملیر ماڈل کالونی اور لانڈھی چھ نمبر پر فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے سیاسی کارکنان خالد اور اقبال کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی۔ ان علاقوں میں کشیدگی ہے۔ کسی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے پولیس اور رینجرز کی نفری علاقے میں تعینات کردی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.