30 اگست 2012
وقت اشاعت: 16:46
کراچی: بارش کا سلسلہ شروع ہوتے ہی بجلی کا نظام درہم برہم
اے آر وائی - کراچی میں بارش کا سلسلہ شروع ہوتے ہی کے ای ایس سی کے بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ کے ای ایس سی کے ایک سو چھپن فیڈر بند ہوگئے جس کی وجہ سے لانڈھی، کورنگی،ملیر،شاہ فیصل ، کاٹھور، گڈاپ،گلستان جوہر سمیت متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
شہر میں کئی علاقوں میں تار ٹوٹنے کے واقعات رونما ہوگئے، صدر میں کے ای ایس سی دفتر کے سامنے تار ٹوٹ کر گئے جن میں کرنٹ موجود ہے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ شکایات درج کرانے کے باوجود کے ای ایس سی کی ٹیم نہیں پہنچی ۔
کے ای ایس سی نے رین ایمرجنسی پلان ترتیب دے رکھا ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے کوئک رسپارس ٹیمیں تشکیل دی تھیں تاہم شہریوں کا کہنا ہے کہ انہیں کوئک ایکشن نظر نہیں آیا۔