تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
30 اگست 2012
وقت اشاعت: 18:37

مری: مسافر وین کھائی میں جا گری، 4 مسافر جاں بحق

اے آر وائی - مری سے راولپنڈی آنے والی مسافر وین بائیس میل کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں چار مسافر ہلاک اور سولہ زخمی ہوگئے۔



واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کی ٹیمیں جائے وقوع پہنچ گئی اور حادثے کا شکار بننے والی وین سے زخمی مسافروں اور جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں نکالیں۔ امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو اسلام آباد کے پمز اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.