تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
30 اگست 2012
وقت اشاعت: 18:57

سکھر:ڈھائی ماہ قبل اغوا ہو نے والا مغوی بازیاب

اے آر وائی - گیارہ جون کو اغوا ہونے والے رحیم یارخان کے رہایشی محمد آفتاب کو لاڑکانہ پولیس نے بازیاب کرالیا ، مقابلے میں تین مطلوب ڈکیت مارے جانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔



ایس ایس پی سکھر پیر محمد شاہ، اے ایس پی سٹی لاڑکانہ محمد ندیم اور بازیاب مغوی محمد آفتاب نے ایس ایس پی آفیس سکھر میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ مغوی محمد آفتاب جو کہ رحیم یار خان کا رہائشی ہے کراچی سے رحیم یا رخان جا رہا تھا کہ گیارہ جون کے روز روہڑی بائی پاس کے قریب اسے اغوا کرلیا گیا تھا اور اس کی بازیابی کے لیئے ایک کروڑ روپے تاوان طلب کیا جا رہا تھا۔



لاڑکانہ پولیس نے مخفی اطلاع پر کار وائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو غازی جاگیرانی، احمد شیخ اور اللہ رکھیو سیال پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے جبکہ ان کی مددگار خاتون گلشن سیال زوجہ اللہ رکھیو سیال کو گرفتار کرلیا جبکہ ان کے قبضے سے مغوی محمد آفتاب کو بازیاب کرالیا۔



سکھر او لاڑکانہ پولیس نے دعویٰ کیا کہ ہلاک ہونے والے تینوں ڈکیت سنگین جرائم میں سکھر اور لاڑکانہ ریجن کے اضلاع کے تھانوں پر کئی مقدمات میں مطلوب تھے جبکہ غٓزی جاگیرانی کے سر پر دس لاکھ روپے انعام تھا اور سندھ بلوچستان صوبوں کے مختلف اضلاع میں 70سے زائد مقدمات میں مطلوب تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.