30 اگست 2012
وقت اشاعت: 19:48
کراچی : مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار
اے آر وائی - کراچی میں طویل انتطار کے بعد آخر کار بادلوں کو رحم آ ہی گیا اور مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ۔ کئی ہفتوں سے افق پر بادل تو چھائے تھے مگر برسات کا انتظار ہی تھا ۔جب رم جھم کا سلسلہ شروع ہوا تو شہریوں کے مرجھائے چہرے کھل اٹھے ۔
قائد آباد ، ملیر اور گلستان جوہر میں وقفے وقفے سے ہونی والی بارش کے بعد نکھر گئے ۔ شاہ فیصل کالونی ، ناطم آباد ، صدر اور آئی آئی چندریگر روڈ پر بھی بارش کے بعد ٹھنڈی ہوا نے شہریوں کو تازہ دم کر دیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں ایک سے دو روز تک بارش کا سلسلہ جاری رہے گا ۔