30 اگست 2012
وقت اشاعت: 22:9
شہباز شریف نے اے آر وائی نیوز کی خبر کا نوٹس لے لیا
اے آر وائی - وزیر اعلٰی پنجاب شہباز شریف نے اے آر وائی نیوز کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے نادار فنکاروں کے لیے آرٹسٹ سپورٹ فنڈز میں مزید پانچ کروڑ روپے دینے اور دو کروڑ کے جاری کردہ چیک فوری کیش کرانے کا حکم دیا ہے ۔
اے ار وائی نیوز نے اپنے بلیٹن خبر چار میں کسمپرسی کی زندگی گزارنے والے فنکاروں کے ساتھ ایک خصوصی سیگمینٹ کیا جسے دیکھ کر وزیر اعلیٰ پنجاب نے رکن پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ ن کلچرل ونگ کی صدر فرح دیبا کو بھیجا۔ جنھوں نے پروگرام میں آکر نہ صرف دو سال قبل اعلان کردہ رقم جاری کرنے کا علان کیا، ساتھ ہی وزیر اعلیٰ کی جانب سے مزید پانچ کروڑ روپے دینے کا بھی اعلان کیا۔