تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
31 اگست 2012
وقت اشاعت: 9:38

کراچی میں مزید 9 افراد پرتشدد واقعات کی نذر

اے آر وائی - کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں پولیس اہلکار سمیت نو افراد جاں بحق ہوگئے۔ اب سے کچھ دیر پہلے سعید آباد میں خاتون کو گولی مار دی گئی۔ کراچی میں رات گئے ملیر کھوکھرا پار اور صبح سویرے ٹاور کے قریب ہوٹلز کے باہر ہوائی فائرنگ کے واقعات پیش آئے۔



کھارادر میں ایف سی اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی جس سے ملزمان فرار ہوگئے۔ دونوں واقعات میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔گزشتہ روز شہرکے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں پولیس اہلکار سمیت آٹھ افراد جاں بحق ہوئے۔ رینجرز نے ملیر کے نجی اسپتال سے رینجرز کے اہلکار کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.