31 اگست 2012
وقت اشاعت: 9:40
منڈی بہاوٴ الدین: دیرینہ دشمنی پر باپ بیٹے سمیت 3افراد قتل
اے آر وائی - منڈی بہاوٴ الدین میں مسلح افرادنے دیرینہ دشمنی پرباپ بیٹے سمیت تین افرادکوقتل کردیا۔ ڈی پی اوپولیس کی نفری کے ہمراہ موقع پرپہنچ گئے۔ لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال بھجوادی گئیں۔
منڈی بہاوالدین کے نواحی علاقے سندھانوالہ میں عباس نامی شخص اور اس کے بیٹے اکرم پرگھات لگائے ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہلاک ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی اوامیرتیمورخان پولیس نفری کے ہمراہ موقع پرپہنچ گئے۔لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل اسپتال پھالیہ منتقل کردی گئی ہیں۔
ڈی پی اوامیرتیمورخان نے ملزمان کی فوری گرفتاری کیلئے پولیس کی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔پولیس کے مطابق دونوں پارٹیوں نے ایک دوسرے کے ایک شخص کوقتل کیا تھا جس کی پرانی دشمنی چلی آرہی تھی تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ۔