تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
31 اگست 2012
وقت اشاعت: 17:8

ایڈیشنل سیشن جج ذوالفقار حسین نقوی کو سپرد خاک کردیا گیا

اے آر وائی - ایڈیشنل سیشن جج ذوالفقار حسین نقوی کو کراچی کے وادی حسین قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ ان کی نماز جنازہ انچولی میں مسجد خیر العمل میں ادا کی گئی ، نماز جنازہ میں رشتے داروں ، اہلخانہ ، دوست احباب اور لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔



اس موقع پر مجلس وحدت المسلمین کے رہنماؤں کا کا کہنا تھا کہ شواہد ہونے کے باوجود حکومت دہشتگردوں کو گرفتار نہیں کررہی جبکہ رینجرز اور پولیس امن و امان کے قیام میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں، حکومت سے اگر ملک میں امن وامان قائم نہیں ہوتا تو یہ ذمہ داری عوام کو دی جائے ۔



اس موقع پر شرکاء نے ذوالفقار حسنین نقوی سمیت قتل کیے جانے والے افراد کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ مقتول کا جسد خاکی ادی حسین قبرستان لیجایا گیا جہاں ان کی تدفین کی گئی ۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.