31 اگست 2012
وقت اشاعت: 18:20
لاہور: مختلف علاقوں میں تیز اور موسلادھار بارش
اے آر وائی - لاہور میں تیسرے روز بھی مختلف علاقوں میں تیز اور موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ شہر میں دوپہر سے ہی گہرے بادل چھا گئے جس کے بعد بھاٹی، مال روڈ، ہال روڈ، ائیرپورٹ سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں تیز اور ہلکی بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
تین دن سے مختلف اوقات میں ہونے والی بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا تاہم بارش سے مختلف علاقوں میں پانی کھڑا ہوگیا جس سے ڈینگی مچھر کی افزائش کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔