31 اگست 2012
وقت اشاعت: 19:6
کوئٹہ: ایک گھر سے 2لاشیں برامد
اے آر وائی - کوئٹہ کے علاقے اے ون سٹی سے ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر کے گھر میں دو افرادپر اسرار طور پر مردہ پائے گئے۔ پولیس کے مطابق ایک شخص ٹیچر ز ایسوسی ایشن کے صدر کا باورچی اور دوسرا اُن کا مہمان تھا جن کی لاشوں کو بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس سرجن کے مطابق مرنے والے افراد کے جسم پر زخموں کے نشانات نہیں ہیں، ڈاکٹرز کا کہنا ہے دونوں کی موت زہریلی چیز کھانے سے ہوئی ہے۔ ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر نواز جتک کا کہنا ہے کہ وہ صبح اٹھا تو ان افراد کو اُن کے کمرے میں مردہ پایا گیا جس کے بعد انہوں نے پولیس کو اطلاع دی۔