31 اگست 2012
وقت اشاعت: 19:44
پنجاب دہشتگردوں کے نشانے پر ہے،آئی جی پنجاب
اے آر وائی - آئی جی پنجاب حاجی حبیب الرحمن کا کہنا ہے کہ پنجاب خصوصا لاہورابھی بھی دہشتگردوں کے نشانے پر ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ لاہورسمیت پنجاب بھر کو دہشگردی کا خطرہ ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ قادیانیوں کی عبادت گاہ اور دیگر مقامات پر دہشتگردی کا خطرہ ہے اور اس حوالے سے سیکورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے۔ شہر کے داخلے اور خارجی راستوں پر چیکنگ کے نظام کو مذید بہتر کیا گیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکیوں کی حفاظت کے موثر اتنظامات کئے گئے ہیں۔
آئی پنجاب حاجی حبیب الرحمن نے جھوٹا مقدمہ درج کرنے پر انویسٹی گیشن انچارج لوئر مال کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے تین دن میں انکوائری رپورٹ طلب کرلی۔