تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
31 اگست 2012
وقت اشاعت: 21:10

کراچی میں کانگو وائرس سے متاثرہ ایک اور مریض کی تصدیق

اے آر وائی - کراچی کے نجی اسپتال میں کانگو وائرس سے متاثرہ ایک اور مریض کی تصدیق ہوئی ہے۔ ڈینگی سروویلینس سیل کے مطابق متاثرہ مریض کا نام شاہد ندیم ہے جس کی عمر20 سال بتائی جارہی ہے جبکہ مریض کا آبائی تعلق بلوچستان سے ہے تاہم کراچی میں وہ سائٹ ایریا کے علاقے میں رہائش پذیر تھا۔



سروولینس سیل کے مطابق کانگو وائرس سے متاثرہ مریض نے بلیاں پالی ہوئی تھیں اور شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ مریض میں وائرس بلی پالنے کی وجہ سے آیا ہے جبکہ کانگو وائرس سے متاثرہ مریض 24 اگست کو نجی اسپتال لایا گیا تھا جہاں وہ ابھی تک زیر علاج ہے۔ ڈینگی سررلینس سیل کے مطابق رواں سال کراچی میں اب تک 7 مریضوں میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے 2 مریضوں کی ہلاکت ہوئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.