تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
31 اگست 2012
وقت اشاعت: 22:7

بلدیاتی نظام پر جلد ایکٹ 2012 لایا جائیگا،ایازسومرو

اے آر وائی - صوبائی وزیر قانون ایازسومرو نے کہا ہے کہ بلدیاتی نظام پر ایم کیو ایم سے 80 فیصد مذاکرات کامیاب ہوچکے ہیں،جلدنیا ایکٹ لایا جائیگا۔ سینٹرل جیل ون کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز سومرو کا کہنا تھا کہ سندھ کی27جیلوں میں صورتحال کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے اقدامات لے رہے ہیں جس میں کافی حد تک کامیاب بھی ہوئے ہیں۔



ان کاکہنا تھا کہ ایم کیو ایم اتحادی جماعت ہے جس سے بلدیاتی نظام پر 80 فیصد مذاکرات کامیاب ہوچکے ہیں جلد 2012ایکٹ لایاجائیگا۔ان کاکہناتھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو نوٹس بھیجے ہیں جس کے جواب میں وہ اب تک حاضر نہیں ہوئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.