تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
31 اگست 2012
وقت اشاعت: 22:53

پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ کی کور کمیٹی کا اجلاس

اے آر وائی - وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلیٰ ہاؤس میں پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ کی کور کمیٹی کے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی کی جانب سے صوبائی وزراء پیر مظہرالحق، آغا سراج درانی،سید مراد علی شاہ، شرجیل انعام میمن، رفیق انجینئر اور سینئر معاون خصوصی راشد حسین ربانی، جبکہ ایم کیو ایم کی جانب سے سید سردار احمد، رضا ہارون اور عامر معین نے شرکت کی۔



اجلاس میں صوبہ سندھ میں بلدیاتی نظام کے حوالے سے مجوزہ سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ مجریہ2012کے مختلف حصوں اور شقوں اور مالی امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں مجوزہ مسودے کے کئی امور پر اتفاق رائے پایا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.