1 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 11:21
کراچی:قائد آباد میں رینجرز کا جرائم پیشہ افراد کیخلاف آپریشن
اے آر وائی - کراچی میں قائدآباد کے علاقے مسلم آباد میں رینجرز کا جرائم پیشہ افراد اور منشیات فرشوں کے خلاف آپریشن جاری ہے ،آپریشن کے دوران دو منشیات فروش ہلاک جبکہ دو رینجرز اہلکار زخمی ہو گئے۔
رینجرز ذرائع کے مطابق آپریشن خفیہ اطلاع پر کیا گیا ہے ،آپریشن کے دوران جوئے کے اڈوں ،منشیات کے اڈوں اور شراب کی فیکٹری پر چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں منشیات میں اور شراب کی بوتلیں قبضے میں لے لی گئیں۔
دوران اپریشن رینجرز کا جرائم پیشہ افراد سے فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس کے نتیجے میں دو رینجرز اہلکار زخمی ہو گئے جبکہ رینجرز کی جوابی کارروائی پر دو افراد موقع پر ہلاک ہو گئے ،دوطرفہ فائرنگ کی زد میں آکر ایک خاتون جاں بحق ہو گئیں،آپریشن کے دوران رینجرز نے تیس سے زائد افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیا ہے ۔قائد آباد کے کچھ ملحقہ علاقوں میں آپریشن تاحال جاری ہے۔