1 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 12:54
گرماکی تعطیلات ختم،اسکول کالجز آج سے کھل گئے
اے آر وائی - صوبہ سندھ میں گرما کی تعطیلات ختم ہوگئی ہیں اور آج سےتمام اسکول وکالج کھل گئے۔ اسکول اور کالجوں میں حاضری معمول سے کم رہی۔
کراچی سے جاری کئے گئے بیان میں صوبائی وزیر تعلیم پیر مظہر الحق کا کہنا تھا کہ گرمیوں اور عید کی چھٹیوں کے بعد آج سے تمام اسکول و کالج کھل جائیں گے ۔ دوسری جانب نجی اسکول کی انتظامیہ کے مطابق نجی اسکولوں کی اکثریت میں گرمیوں اور عید کی چھٹیوں کے بعد تعلیم کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔