تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 14:48

توہین مذہب کیس، رمشا کی والدہ کا وکیل صفائی سے لاتعلقی

اے آر وائی - اسلام آباد میں توہین مذہب کیس میں گرفتار رمشا مسیح کی والدہ نے مقدمے میں پیش ہونے والے وکیل صفائی سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔



ایڈیشنل سیشن جج محمد اعظم کی عدالت مِیں رمشاکی والدہ کی درخواست کی سماعت ہوئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ رمشا کے خاندان نے ریاض انجم ایڈووکیٹ کو کوئی وکالت نامہ نہیں دیا۔ عدالت نے اس پر انکوائری کو حکم دیتے ہوئے تین ستمبر کو رپورٹ طلب کرلی۔



گزشتہ روز عدالت نے رمشا کے جوڈیشل ریمانڈ میں چودہ روز کی توسیع کرتے ہوئے پولیس کو آئندہ سماعت پر چالان پیش کرنیکا حکم دیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.