تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 15:6

کوئٹہ:ہزارگنجی میں فائرنگ پر عوام کا شدید احتجاج

اے آر وائی - کوئٹہ کے علاقےہزار گنجی میں فائرنگ کےدوواقعات کیخلاف شہری شدید احتجاج کر رہےہیں۔



مظاہرین نے سڑکوں پر ٹائر نذرآتش کئے اور حکومت کیخلاف نعرے بازی کی ۔ اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت امن وامان قائم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے ۔دہشت گرد سرعام لوگوں کو قتل کررہےہیں ۔



مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ بے گناہ افراد کی ہلاکتوں کا فوری نوٹس لیا جائے اور دہشت گردوں کو قرار واقعی سزا دی جائے ۔ ہزار گنجی میں پے درپے افسوسناک واقعات پر کل کوئٹہ شہر میں ہڑتال کی کال دی گئی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.