تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 15:36

کراچی:فائرنگ کے مختلف واقعات میں تین افراد ہلاک

اے آر وائی - کراچی میں رات سے اب تک فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے۔ قائد آباد میں رینجرز سے فائرنگ کے تبادلے میں دو جرائم پیشہ افراد مارے گئے۔



ماڑی پور مچھرکالونی میں پینتیس سالہ ہاشم نشانہ بنا۔ سول ایوی ایشن کا ملازم جلال احمد ملیر ہالٹ پر فائرنگ سے جاں بحق ہوا۔ بلدیہ قائم خانی کالونی میں فائرنگ سے پرویز زخمی ہوا۔ اُدھر رینجرز نے خفیہ اطلاع پر قائد آبادمیں منشیات کے اڈوں اور شراب کی فیکٹری پر چھاپہ مارا اور بھاری مقدار میں شراب کی بوتلیں قبضے میں لے لیں۔



اس دوران رینجرز کا جرائم پیشہ افراد سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دو اہلکار زخمی ہوئے۔ جوابی کارروائی پر دو جرائم پیشہ افراد ہلاک ہو گئے۔ دو طرفہ فائرنگ کی زد میں آکر ایک خاتون بھی چل بسی۔ رینجرز نے تیس سے زائد افراد حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.