1 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 15:46
واہ کینٹ: تین مبینہ دہشت گرد گرفتار
اے آر وائی - واہ کینٹ سے گرفتار ہونے والے تین دہشت گردوں کی نشاندہی پر ان کے تین ساتھیوں کو حراست میں لے لیا گیا ۔
پولیس کے مطابق اس کے علاوہ چھاپوں کے دوران آٹھ سے زیادہ افراد کو بھی پوچھ گچھ کیلئے حراست میں لیا گیا ہے ۔
تفتیشی ٹیم نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ کئی افغان دہشت گرد راولپنڈی اسلام آباد کے نواحی علاقوں میں روپوش ہیں۔ واہ کینٹ سے تین دہشت گردوں کی گرفتاری گزشتہ روز عمل میں آئی تھی۔ جن کے قبضے سے خود کش جیکٹس بھی برآمد ہوئی تھیں۔