1 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 16:24
کراچی:لیاری میں رینجرز آپریشن کیخلاف مظاہرہ
اے آر وائی - کراچی کے علاقے لیاری اور مواچھ گوٹھ میں رینجرز کے آپریشن کیخلاف علاقہ مکینوں کا حب ریور روڈ پر احتجاجی مظاہرہ، مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس کی شیلنگ اور ہوائی فائرنگ
لیاری اور مواچھ گوٹھ میں رینجرز کی کارروائیوں اور گرفتاریوں کیخلاف علاقہ مکینوں نے حب ریور روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مشتعل افراد نے ٹائر جلا کر روڈ بلاک کردیا جس کے باعث ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ مختلف کاررائیوں میں گرفتار افراد کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔
مشتعل افراد نے وہاں پر موجود پولیس پر بھی پتھراو کیا جس پرپولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ اور شیلنگ کی جسکے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے اور حب ریور روڈ پر ٹریفک کی بحال ہوگئی۔