تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 18:47

واہ کینٹ سے دہشت گردوں کے تین ساتھی گرفتار

اے آر وائی - واہ کینٹ سے گرفتار ہونے والے تین دہشت گردوں کی نشاندہی پر ان کے تین ساتھیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ ولیس کے مطابق اس کے علاوہ چھاپوں کے دوران آٹھ سے زیادہ افراد کو بھی پوچھ گچھ کیلئے حراست میں لیا گیا ہے ۔



تفتیشی ٹیم نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ کئی افغان دہشت گرد راولپنڈی اسلام آباد کے نواحی علاقوں میں روپوش ہیں۔ واہ کینٹ سے تین دہشت گردوں کی گرفتاری گزشتہ روز عمل میں آئی تھی۔ جن کے قبضے سے خود کش جیکٹس بھی برآمد ہوئی تھیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.