تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 22:50

میرپورخاص کو 400ملین روپے کا خصوصی پیکیج دینگے،قائم علی شاہ

اے آر وائی - وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ رینجرز کی مدد سے نہروں کے آخری حصہ تک زرعی پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ میرپورخاص میں ہونے والے سندھ کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ میرپورخاص شہر کے مسائل حل کرنے کیلئے چار سو ملین روپے کے خصوصی پیکیج کا اعلان اور پبلک اسکول کیلئے پانچ کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا۔



انہوں نے بتایا کہ ہائی کورٹ سرکٹ بینچ کے قیام کیلئے کوششیں جاری ہے۔ اجلاس کے بعد پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے شدید نعریبازی بھی کی تاہم اجلاس مختصر وقت میں ختم کردیا گیا۔ اجلاس میں ایم این اے، ایم پی اے سینیٹرز، آبادگاروں تاجربرادری کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.