2 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 16:23
پشاور:جرائم پیشہ افراد کیخلاف پولیس کا آپریشن
اے آر وائی - پشاور میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس نے گرینڈ آپریشن کیا، جس میں دو اشتہاریوں سمیت دس ملزم گرفتار کر کے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق کارروائی ریگی اور ناصر باغ کے علاقوں میں کی گئی۔ اُدھر متنی بازار میں مشکوک گاڑی کی اطلاع پر بم ڈسپوزل اسکواڈ طلب کر لیا گیا۔ جس نے تلاشی کے بعد گاڑی کو کلیئر قرار دے دیا۔
متنی میں دو روز پہلے ہونے والے بم دھماکے کے سوگ میں متنی بازار آج بند ہے اور کسی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی ہے۔