تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 17:0

سنی تحریک4ستمبرسےاحتجاجی تحریک شروع کریگی

اے آر وائی - سنی تحریک نے ایک ماہ میں صرف کراچی میں دس کارکنان و رہنماؤٴں کی شہادت کو حکومت کی ناکامی قرار دیتے ہوئے سات مراحل پر مبنی احتجاجی تحریک چار ستمبر سے شروع کرنے کا اعلان کردیا۔



کراچی میں شکیل قادری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی اور بلوچستان حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ قاتلوں کو فوری گرفتاری کریں بصورت دیگر سخت احتجاج کا لائحہ عمل طے کریں گے۔ اس لیے پہلے مرحلے میں چار ستمبر کو ملک بھر کے پریس کلبوں کے باہر دس ستمبر شاہراہوں چوک و بازاروں میں احتجاجی مظاہرے ہوں گے۔



سولہ ستمبر ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔ اکیس ستمبر کوشاہراہوں پر ملک بھر میں دھرنے ہوں گے۔اور آخری مرحلے میں اٹھائیس اکتوبر کو آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے گی جس کے بعد پہیہ جام ہڑتال کی کال کا اعلان کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.