تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 18:5

کراچی:رات سےاب تک فائرنگ اورپرتشددواقعات میں3افراد ہلاک

اے آر وائی - کراچی میں رات سے اب تک فائرنگ اور پرتشدد واقعات مین تین افراد جاں بحق اور پولیس اہلکار سمیت سات افراد زخمی ہوئے۔شانتی نگر میں پولیس آپریشن کے دوران دومنشیات فروش اور مبینہ ٹاؤن سے مقابلے کے بعد ایک ڈاکوکو گرفتار کرلیا۔



پولیس کے مطابق پاک کالونی کے علاقے سے ایک نامعلوم نوجوان کی بوری بند لاش ملی، کھارادر کے علاقے صرافہ بازار میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے عرفان اور ریحان زخمی ہوئے، لیاری کے علاقے عثمان آباد میں نامعلوم افراد نے گھر کے باہر دوکان پر بیٹھے 35سالہ قاسم کو فائرنگ کرکے قل کردیا۔علی الصبح گھاس منڈی سے ایک شخص کی لاش ملی جسے تشد کے بعد فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔



رات گئے فیڈرل بی ایریا میں رکشے میں سوارافراد کی فائرنگ سے ایک اہلکارزخمی ہوا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چار افراد کو گرفتار کرلیا۔ رات گئے مبینہ ٹاون تھانہ کے حدود میں پولیس مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو گرفتارکیاگیا۔ جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔



کورنگی ناصر جمپ کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا،نیو کراچی پاور ہاوس کے قریب فائرنگ سے ایک خاتون جبکہ ناظم آباد کے علاقے گلبہار میں ایک شخص زخمی ہوگیا،گلستان جوہر صفورا چورنگی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا۔



شانتی نگر میں آپریشن کے دوران پولیس نے دو مشکوک افراد کو حراست میں لیا جن کے قبضے سے پانچ کلو چرس برآمد کی گئی ملزمان کے قبضے سے دو ٹی ٹی پستول بھی برآمد کئے گئے۔ کینٹ اسٹیشن پر ملت ایکسپریس سے دو دن کا لاوارث بچہ ملا جسے ایدھی ہوم میں داخل کرادیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.